عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کے عدم تعاون پر متبادل حکمت عملی تیار کر لی

لاہور (پی این آئی)تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے عدم تعاون کی صورت میں متبادل حکمت عملی تیار کر لی ،پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی سے استعفے مانگ لیے گئے،ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے تمام اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رواں ہفتے ہاتھ سے لکھے ہوئے اپنے استعفے پارٹی کے پاس جمع کرا دیں،چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط نہ کئے

تو استعفے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے حوالے کردیئے جائیں گے،ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پارٹی عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو اراکین کے استعفے فوری منظور کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے،عمران خان ہر صورت دسمبر میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل چاہتے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رواں ہفتے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ حتمی ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں