اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہو گی جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔اجلاس کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمز کی بھی منظوری دی جائے گی جبکہ سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی کی تشکیل کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں