مولانا فضل الرحمٰن نے بڑی سیاسی وکٹیں گرانے کی تیاری کر لی

مردان (پی این آئی)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)مردان میں بڑی وکٹیں گرانے کو تیار ،سینیٹ میں آزاد گروپ کے سربراہ سینیٹر دلاور خان کے بیٹے اور بھائی نے جے یوآئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔سینیٹردلاورخان کے بیٹے عدنان خان اوربھائی اعظم خان دونوں 5دسمبر کو جے یوآئی میں شامل ہوں گے۔

عدنان خان اور اعظم خان 5 دسمبر کو مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں مفتی محمود مرکز میں جے یوآئی میں شامل ہوں گے۔ یاد رہے کہ اعظم خان پبلک سیفٹی کمیشن کے چیئرمین بھی رہے ہیں ،اعظم خان نے 2018 کے عام انتخابات میں صوبائی وزیر محمدعاطف خان کے مقابلے میں انتخاب لڑا اور دوسرے نمبرپررہے۔عدنان خان نے گزشتہ الیکشن میں رکن اسمبلی طفیل انجم کے ساتھ انتخابی میدان میں مقابلہ کیا اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں