اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے 4سے 6مہینے درکارہوں گے، 6مہینے بعدہم اس پوزیشن میں ہونگے پنجاب میں الیکشن جیت سکتے ہیں، قومی اسمبلی کا الیکشن 6ماہ آگے لے جا سکتے ہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ کرپٹ سسٹم سے باہر جا رہے ہیں، اگر سسٹم سے مسئلہ ہے تو پھر انقلاب لائیں، عمران خان نے غصے میں آ کر اسمبلیاں توڑنے کی بات کی،
پرویز الہی بطورِ وزیراعلی پنجاب اسمبلی نہیں توڑ سکیں گے،اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کا اعلان غیر منطقی ہے، عمران خان کہتے ہیں کہ کرپٹ سسٹم سے باہر جا رہے ہیں، اگر سسٹم سے مسئلہ ہے تو پھر انقلاب لائیں، الیکشن کے بعد آپ اسی سسٹم میں آئیں گے، پیپلز پارٹی نے جب الیکشن کا بائیکاٹ کیا تو اس کے بعد سے آج تک پنجاب میں داخل نہیں ہو سکی، عمران خان نے غصے میں آ کر اسمبلیاں توڑنے کی بات کی،انہوں نے کہا کہ پرویز الہی کی اپنی حیثیت کیا ہے وہ آدھے منٹ میں اسمبلی توڑنیکی بات کر رہے ہیں،پرویزالہی کے پاس جو اختیار ہے اس کو کیسے روکنا ہے یہ ہمیں پتہ ہے، وہ بطورِ وزیراعلی پنجاب اسمبلی نہیں توڑ سکیں گے، ہمیں یہ بھی پتہ ہوتا ہے کہ ان کی میٹنگز میں کیا باتیں ہوتی ہیں، اگر ہم نے آج تک ان کو روکا ہے تو کچھ ہمیں پتہ تو ہے۔ پی ٹی آئی سے 15سے 20لوگ ہمیں دستیاب ہوں گے، پنجاب میں مقابلہ پی ٹی آئی اورن لیگ کے درمیان ہے، اگر دونوں اسمبلیاں توڑدی جاتی ہیں پھر بھی میری تجویز یہی ہے کہ صرف وہاں الیکشن کروائیں، پیپلزپارٹی اس وقت کسی صورت سندھ میں الیکشن نہیں چاہے گی، مولاناچاہیں گے کہ وفاقی حکومت رہے اور خیبرپختونخوا میں الیکشن ہو جائیں،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگلے الیکشن سے میں نوازشریف کا پارٹی کو لیڈ کرنا بہت ضروری ہے،
لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے ہمیں 4سے 6مہینے درکارہوں گے، ہم نے سیاسی نقصان اٹھایا ہے لیکن ہم نے ریاست کو بچا لیا، 6مہینے بعد ہم اس پوزیشن میں ہونگے کہ پنجاب میں الیکشن جیت سکتے ہیں، مفتاح اسماعیل 2ماہ پہلے خود کہہ رہے تھے ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں ہے۔ جب تحریک انصاف والے حکومت سے نکلیں گے تو ان کو لگ پتہ جائے گا اپوزیشن ہوتی کیا ہے؟جب یہ حکومت سے نکلیں گے تو ان کو پتہ چلے گا کہ آٹے اور دال کے بھائو کیا ہے،وزیر داخلہ نے کہا کہ اعظم سواتی نے جوباتیں کیں کیاوہ کرنے والی ہیں؟ کیا یہ مناسب گفتگوہے؟ قومی اسمبلی کا الیکشن 6ماہ آگے لے جا سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں