نواز شریف پر ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے اور خود کو ن لیگی ترجمان ظاہر کرنیوالا تسنیم حیدر کون نکلا؟ تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف پر سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والا تسنیم حیدر خود قتل کیس کا مفرور ملزم نکلا۔دستاویز کے مطابق ملزم 15 مئی 2004 کو تھانہ صدرگجرات کے قتل کیس کی تفتیش کا ملزم ہے۔قتل کے اس واقعے میں تقریباً 17 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق تسنیم حیدر شاہ قتل کیس کی تفتیش کے دوران ملزم نامزدہوا۔ملزم تسنیم حیدر کا تعلق ضلع گجرات کے علاقے مدینہ سیداں سے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں