پی ٹی آئی کواسلام آباد میں اجازت مل گئی

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو ریلی نکالنے کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کر دیا، پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو ریلی کی اجازت کے لیے خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی آج کورال چوک اسلام آباد سے ریلی نکالنا چاہتی ہے،اسلام آباد انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ریلی کورال چوک سے چک بیلی موڑ روات تک نکالی جائے گی، ریلی نکالنے کے لیے این او سی جاری کیا جائے،

بعد ازاں اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے بعد انہیں ریلی نکالنے کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کر دیا۔

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو ریلی نکالنے کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کر دیا، پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو ریلی کی اجازت کے لیے خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی آج کورال چوک اسلام آباد سے ریلی نکالنا چاہتی ہے،اسلام آباد انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ریلی کورال چوک سے چک بیلی موڑ روات تک نکالی جائے گی، ریلی نکالنے کے لیے این او سی جاری کیا جائے،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close