عمران خان نے لائیو خطاب میں اسٹیبلشمنٹ سے اہم سوال پوچھ لیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بتائے کہ 7 ماہ میں حکومت تبدیلی سے ملک کو کیا فائدہ ہوا؟ کون سی قیامت آگئی تھی کہ ہماری حکومت گرا کر چوروں کو بٹھا دیا گیا۔ انہوں نے ویڈیو لنک پر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اس طرح کی تحریک شروع نہیں ہوئی ، حقیقی آزادی کی تحریک سات مہینے پہلے شروع ہوئی تھی جب ہماری سازش کے ساتھ ہماری حکومت گرائی گئی تھی۔

 

پی ٹی آئی عوام میں جاکر اپنا مئوقف پیش کررہی ہے۔ انہوں نے زرداری اور شریف خاندان کے بچوں کو صرف منی لانڈرنگ آتی ہے، نوازشریف اور شہبازشریف نے چوری کا پیسا بچوں کے نام پر کیا، اور لندن میں محلات خریدے، بلاول کی زندگی زیادہ حصہ اپنے باپ کا پیسا ڈھونڈنے میں لگے گا کہ پیسا کہاں کہاں پر رکھا ہوا ہے۔ یہ حقیقی آزادی کی مارچ ہے یہ ختم نہیں ہوگی، حقیقی آزادی ملنے تک مارچ اب نہیں رکے گی، حقیقی آزادی تب ملے گی کہ ہم کسی سپر پاور کی غلامی نہ کریں، قوم کے فیصلے ملک کے اندر ہوں، مجھے ہندوستان کی مثال دینا پڑتی ہے ہندوستان امریکا کے سامنے کھڑا ہوگیا کہ روس سے تیل لیں گے، امریکا ناراض ہوا لیکن بعد میں مان گیا، لیکن ہمارے امپورٹڈ غلام حکمرانوں نے روس سے تیل نہیں لیا کہ کہیں آقا ناراض نہ ہوجائے۔

 

 

دونوں خاندانوں کو مفاد پیسے کمانا اور باہرلے جانے میں ہے، پاکستان اوپر جاتا ہے یا نیچے ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ قومیں قربانیاں دے کر آزاد ہوتی ہیں،جب پالیسی بنتی نہیں اور مقروض ہوجاتے ہیں تو پھر آزادی کھو دیتے ہیں۔ انصاف کا مطلب قانون کے سامنے سب ایک برابر ہیں۔ اگر معاشرے میں انصاف نہ ہو تو پھر جنگل کا قانون ہوتا ہے، وہ بنانا ری پبلک بن جاتا ہے۔ملک میں انصاف کا نہ ہونا سب سے بڑا مسئلہ ہے، اگر پاکستان میں اعظم سواتی ، صحافی ارشد شریف کو انصاف نہیں مل سکتا، میں صحافی برادری سے مایوس بھی ہوں، جس طرح ارشد شریف کو دھمکیاں دی گئیں، دراصل وہ سازش سامنے لے کر آرہا تھا، اس کو جان کی دھمکی دی گئی، اس کے گھروالوں اور والدہ کو سب پتا ہے کون دھمکیاں دے رہا ہے، وہ پاکستان سے باہر گیا پھر کینیا میں شہید کردیا گیا۔

 

کسی کو تحقیقات پر اعتماد نہیں ہے، کیونکہ سب کو پتا ہے طاقتور ایک طرف کھڑا ہے۔ہمارے دور میں تاریخ کی سب سے زیادہ ایکسپورٹ بڑھی اور انڈسٹری نے گروتھ کی ، ٹیکس اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، چار فیصلوں کی پیداوار ریکارڈ ہوئی۔ ملک آگے بڑھ رہا تھا، کورونا کے مشکل وقت سے نکل آئے،دنیا نے تسلیم کیا کہ ہم نے بہترین کام کیا۔ پھر کون سی قیامت آگئی کہ ترقی کرتی حکومت گرا دی گئی۔اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں کہ 7ماہ میں حکومت تبدیلی سے ملک کو کیا فائدہ ہوا ہے؟ کون سی قیامت آگئی تھی کہ ہماری حکومت گرا کر چوروں کو بٹھا دیا گیا۔پاکستانیوں سے مخاطب ہوں کہ آپ نیوٹرل نہیں ہوسکتے اگر آپ نیوٹرل ہوگئے تو آپ کے بچے پچھتائیں گے، جب آپ کو ناانصافی کے خلاف جہاد کرنی چاہیے تھی لیکن آپ گھروں میں بیٹھ گئے۔ عمران خان نے 26نومبر کو عوام کو پنڈی پہنچنے کی کال دتیے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنان اور عوام پنڈی پہنچنے کی تیاری شروع کردیں،پنڈی میں صاف شفاف الیکشن کا مطالبہ کریں، پنڈی میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں