عمر فاروق پہلے انٹرویو کے بعد فواد چوہدری کا عمر فاوق سے رابطہ، کیا شکوہ کیا؟ شاہزیب خانزادہ نے سکرین شاٹس دکھا دیئے

کراچی(پی این آئی)سعودی ولی عہد کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو دیے گئے قیمتی تحفے خریدنے والے بزنس مین عمر فاروق ظہور کو مشکوک شخص قرار دینے والے فواد چوہدری کے عمر فاروق سے حالیہ روابط سامنے آگئے۔فواد چوہدری کل شام تک عمر فاروق کو واٹس ایپ پر میسجز کرکے عمران خان کا نام نہ لینے کی درخواست کرتے رہے۔ شاہزیب خانزادہ نے مبینہ واٹس ایپ چیٹ کے سکرین شارٹس بھی دکھائے۔

 

 

 

یہ واٹس ایپ سکرین شارٹس عمرفاروق ظہور نے خود شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ شئیر کیے۔فواد چوہدری نے شاہ زیب خانزادہ کے پروگرا م کے فوری بعد عمر فاروق ظہور سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ کیا ہو گیا ہے؟شہزاد اکبر تک تو سمجھ آتا ہے عمران خان کے خلاف کیوں بات کر رہے ہیں؟جس پر عمر فاروق ظہور نے جواب دیا کہ یہ گھڑی میں نے ہی خریدی ہے اور یہ و ہ ہی گھڑی ہے جو عمران خان کو تحفے میں ملی۔ ۔شاہزیب خانزادہ کے مطابق اس سے پہلے فواد چوہدری عمر فاروق کو حکومت پاکستان کے ٹھیکوں میں مدد دلوانے کا وعدہ بھی کرتے رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close