فائنل کیسے کھیلنا ہے؟ عمران خان نے پاکستانی ٹیم کو بتا دیا

لاہور (پی این آئی)1992 کی چمپئن ٹیم کے کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے قومی ٹیم کیلئے 92 والی ٹیم کو دیا گیا پیغام جاری کر دیا جس میں کہاگیاہے کہآپ جیت جائینگے ۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نے ٹیم کے نام پیغام لکھا کہ پاکستانی ٹیم کیلئے وہی پیغام ہے جو 1992 میں ٹیم کودیا تھا، لطف اٹھائیں کیونکہ مشکل سے ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا موقع ملتا ہے، آپ جیت جائیں گے اگرخطرہ مول لینے کوتیار ہیں

آپ مخالفین کی غلطیوں کوکیش کرسکتے ہیں۔عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ کھیلیں،پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے 1992 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جس کے بعد فائنل میں ہمارا مقابلہ انگلینڈ سے تھا۔عمران خان نے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم کی فتح پر بات کرتے ہوئے کہا کہ

ملک بھر میں ایک جشن کی سی کیفیت ہے کیونکہ غالبا انگلینڈ کی طرح ہمارے لیے بھی یہاں تک پہنچنا آسان نہیں تھا اور یہ جیت ہم سب کا جوش بڑھانے کے لیے ضروری ہے لہذا سب کی نظریں فائنل پر ہیں۔سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ پاکستان ایک بہترین ٹیم ہے اور ہم فائنل جیت سکتے ہیں انشاء اللہ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں