ارشد شریف کی لیک تصاویر کےمعاملے پر پمز ہسپتال کابڑا اقدام

اسلام آباد(آئی این پی)سینئر صحافی ارشد شریف قتل کے بعد لیک ہونے والی تصاویر کے معاملے پر پمز ہسپتال نے سات رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد محسود کریں گے جبکہ میڈیکل ڈائریکٹر، چیئر مین میڈیکل بورڈ، میڈیکل بورڈ کے تمام ممبران شریک ہوں گے۔ کمیٹی میں ڈائریکٹر آئی ٹی پمز، میڈیکل بورڈ کے کیمرہ مین بھی شامل ہیں۔اس سے پہلے بھی پمز میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، نئی تشکیل کمیٹی کا پہلا اجلاس 14 نومبر کو طلب کر لیا گیا،

تمام ممبران کو کمیٹی اجلاس میں پیش ہونے کی ہدایات کی گئی ہے۔خودساختہ جلاوطنی اختیار کرنیوالے پاکستانی صحافی ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں