عمران خان نے توشہ خانہ سے کروڑوں روپے کے تحائف ہتھیا کر ان کی نقل رکھو ادی، ایک اور تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان غیر ملکی سربراہان سے ملنے والے کروڑوں روپے مالیت کے تحائف اپنے ساتھ لے گئے اور توشہ خانہ میں ان کی بازار سے تیار کروائی گئی نقل جمع کرادی۔

توشہ خانہ کی انکوائری میں عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ میں اصل کی بجائے تحائف کی نقل جمع کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔ توشہ خانہ کے معائنے میں پتا چلا کہ جمع کرائی گئی گھڑیاں نقلی ہیں۔ عمران خان کروڑوں روپے مالیت کے مہنگے جیولری سیٹ اور قیمتی سووینئرز اپنے ساتھ لے گئے ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے سماء سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ عمران خان اصل تحائف اپنے ساتھ لے گئے اور بازار سے ان کی نقلیں تیار کرواکے توشہ خانہ میں جمع کرائی گئیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے 2019 کے بعد ملنے والا کوئی تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا۔ توشہ خانہ میں نقلی تحائف جمع ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں ان کی قیمت بھی نہیں لگ سکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close