لاہور (پی این آئی)پنجاب حکومت نے وزیر آباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے واقعے پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر راجہ بشارت کی زیر صدارت پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ ، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل و دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کے کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے ، جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی ہائی ویز پٹرول ریاض نذیر کرینگے جبکہ دیگر ارکان میں متعلقہ ایجنسیز کے نمائندے شامل ہوں گے ۔ کمیٹی نے لانگ مارچ کے کنٹینر کو عمران کیلئے مخصوص کمیٹی دینے اور موتر ویز کو جلد کھولنے کیلئے تحریک انصاف سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ۔ صوبائی وزیر راجہ بشارت نے کہا کہ کنٹینر بلٹ پروف روسٹرم اور گلاس لازمی نصب کیا جائے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں