ٹیرن وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں بطور بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کو نا اہل قرار دینے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں اہم کارروائی

اسلام آباد (پی این آئی )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے شہری کی عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر نا اہل قرار دینے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر تحریری دلائل طلب کر لیئے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دینے کی شہری کی درخواست پر سماعت کی ، پٹشنر کی جانب سے بیرسٹر عثمان عدالت میں پیش ہوئے ،

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست پر اعتراضات ہیں جنہیں جوڈیشل سائیڈ پر دیکھیں گے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ اعتراضات سے متعلق تحریری دلائل اور درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل جمع کروا دیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں