وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے دفتر پر حملہ، پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا

فیصل آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب پر فیصل آباد میں رانا ثنا اللہ کے دفتر پر حملہ کروانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے فیصل آباد کے دفتر پر گزشتہ رات حملے کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔رانا ثنا اللہ کے دفتر پر حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع کروادی ہے۔

(ن) لیگی رہنما میاں ضیا الرحمان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کے دفتر پر پی ٹی آئی کارکن کے حملے کے خلاف درخواست تھانا سمن آباد میں جمع کرائی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فرخ حبیب اور وارث عزیز کے اشتعال دلانے پر 125 کے قریب افراد نے رانا ثنا اللہ کے دفتر پر حملہ کیا۔درخواست کے متن کے مطابق اس دوران مشتعل افراد نے پتھراو بھی اور وہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں