جدہ (پی این آئی) سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس پر شدید ناگواری کا اظہار کیا ہے۔
دفترخارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مملکت، پاکستان کے امن و استحکام اور اس کے ترقیاتی عمل کو مخدوش کرنے والی ہر سرگرمی کے خلاف پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ دفتر خارجہ نے توجہ دلائی کہ مملکت ہر طرح کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے ساتھ ہے۔ مملکت کی آرزو ہے کہ پاکستان اور اس کے برادر عوام امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی سے مالا مال ہوں اور رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں