شیریں مزاری کو بھی طلب کر لیا گیا

ڈیرہ غازی خان (آئی این پی) اینٹی کرپشن عدالت ڈیرہ غازی خان نے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو طلب کر لیا۔سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن عدالت نے 15 نومبر کو طلب کیا ہے، مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی طلبی کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔اینٹی کرپشن عدالت کے اسپیشل جج اینٹی کرپشن نوید احمد قریشی نے درج مقدمہ کے اخراج کی رپورٹ مسترد کردی ہے۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے اراضی اسکینڈل میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا تھا۔ڈاکٹر شیریں مزاری کو 21 مئی 2022 کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور اسلام آباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close