اسلام آباد (پی این آئی)سینئر صحافی ارشد شریف مرحوم کی والدہ نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو خط تحریر کیا جس میں اعلیٰ سطح کا جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ ارشد شریف کی والدہ نے خط میں کہاہے کہ ارشد شریف کیس کو متنازع ہونے سے بچایا جائے۔
ارشد شریف کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کیا جائے ،خط کے متن میں کہاگیاہے کہ شہید بیٹے کے کیس کو سیاسی منافقت اوربددیانتی سے بچایا جائے ، اپنا کیس اللہ کی عدالت میں رکھ کر انصاف کی طلب گار ہوں ۔والدہ ارشد شریف نے کہاکہ توقع ہے میرا خط بیٹے کے خط کی طرح سرد خانے کی نذر نہیں ہوگا،شہدا کے اہلخانہ ، صحافی برادری کا غم و غصہ فراہمی انصاف سے ہی کم ہو گا،خط میں مزید کہا گیاہے کہ کینیا کی پولیس نے 3 سے 4 بار اپنا موقف تبدیل کیا،تحقیقاتی ٹیم کی روانگی سے قبل وفاقی وزرا نے من گھڑت کہانیاں بنائیں ۔والدہ ارشد شریف نے کمیشن کی تشکیل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا،ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنانا حکومت کی بدنیتی ظاہر کرتا ہے ،ان کاکہناتھا کہ ارشد شریف دبئی پہنچے توتسلی تھی اب خطرے سے باہر ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں