چودھری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شرکت کیوں نہیں کی ؟اصل خبر تو اب سامنے آئی

اسلام آباد (پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی بہت محتاط نظر آرہے ہیں ، انہوں نے خود لانگ مارچ میں شرکت بھی نہیں کی، ان کا کہنا ہے کہ خان صاحب نے مجھے کہا ہے کہ میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ آفس میں بیٹھ کر لانگ مارچ کو مانیٹر کروں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ایسی کوئی صورتحال نہیں بنی کہ جسے ہم کہیں کہ خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے ، یہاں سب کچھ معمول کے مطابق ہے ،

لیکن جب عمران خان اسلام آباد پہنچیں گے تو وہاں معرکہ برپا ہو گا، عمران خان جو کچھ بھی کرنا چا ہتے ہیں وہیں کریں گے اور اپنے اصل پتے وہ اسلام آباد آکر دیکھائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا الیکشن کی تاریخ آگے پیچھے ہو سکتی ہے، مگر بنیادی بات یہ ہے کہ آپ کھلے دل کے ساتھ بیٹھیں بات چیت کریں اور اپوزیشن کو تسلیم کریں ، عمران خان ایک حقیقت ہیں اور کوئی اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا وہ ملک کی ایک بڑی جماعت کے سربراہ ہیں، لیکن دوسری جماعتیں بھی

ایک حقیقت ہیں، ان کی ایک طاقت ہے ان کا بھی ایک ووٹ بینک ہے ، پارلیمانی جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی ایک جماعت دوسری جماعتوں کا گلا گھونٹ دے ، یا ان کو کام نہ کرنے دے ، آج جو موجودہ حکومت ہے وہ اسی اسمبلی میں منتخب ہو کر آئے تھے جس اسمبلی میں عمران خان صاحب منتخب ہو کر آئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں