اسلام آباد / لاہور (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہل خانہ کیلئے 50 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ ن کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہل خانہ کے لئے 50 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کوضابطےکی کارروائی فوری مکمل کرکے چیک اہل خانہ کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس سے قبل اپنے تعزیتی بیان میں شہباز شریف نے کہا تھا “رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گرنے سے ہلاکت پر شدید دکھ ہے۔ اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیاجائے، کم ہے۔ اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں۔ مرحومہ کی مغفرت اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔”
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں