خاتون رپورٹر کی ہلاکت، عمران خان نے لانگ مارچ روک دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں نجی ٹی وی سے وابستہ خاتون صحافی صدف نعیم کی حادثے میں شہادت کے باعث عمران خان نے آج کے لانگ مارچ کو فوری طور پر روک دیا۔ صدف نعیم مریدکے کے قریب عمران خان کے کنٹینر سے نیچے گریں اور کنٹینر کے نیچے کچلی گئیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

 

 

افسوسناک حادثے کے بعد عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور آج کے لانگ مارچ کو فوری طور پر روک دیا۔ انہوں نے صدف نعیم کے اہل خانہ سے بھی اظہار تعزیت کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں