چئیرمین سینیٹ کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (پی این آئی ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی حادثے کا شکارہوگئی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی کو ڈی آئی خان کے قریب اس وقت حادثہ پیش آیا، جب وہ مولانا فضل الرحمان کے بھتبجوں کی شادی میں شرکت کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے، چیئرمین سینیٹ کی گاڑی میں وفاقی وزیر طلحہ محمود اور سینیٹر عبدالغفور حیدری بھی سوار تھے۔

 

 

بتایا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی کا ہائیڈرلک سسٹم فیل ہوا، ہائیڈرلک سسٹم فیل ہونے سے گاڑی بے قابو ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے گاڑی میں موجود تمام افراد محفوظ رہے جب کہ صادق سنجرانی اور دیگر کو دوسری گاڑی میں منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں