کراچی (پی این آئی)نیوز چینل اے آر وائی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان اقبال نے ارشد شریف کیس کی تحقیقات میں مدد دینے کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ کہا جارہا ہے کہ مجھے ارشد شریف کی موت کی تحقیقات میں شامل ہونا چاہئے۔ سلمان اقبال نے کہا کہ انہیں مسلم ن کی حکومت میں آزاد تفتیش پر یقین نہیں ہے لیکن اس سلسلے میں ان سے جو سوال پوچھے جائیں گے وہ ان کا جواب ضرور دیں گے ۔
سلمان اقبال نے مطالبہ کیا کہ ارشد شریف کیس کی تحقیقات کی نگرانی اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا دفتر کرے تو اسے ان کا مکمل تعاون حاصل ہوگا ۔سلمان اقبال نے اعتراف کیا کہ ان کے دفتر نے بیرون ملک جانے میں ارشد شریف کی مدد کی،کیا ایک دوست کی مدد کرنا جرم ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میرا ارشد شریف کے قتل میں کوئی ہاتھ نہیں ہے ۔دوسری جانب کینیا میں قتل کیے جانے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے ساتھ موجود خرم اور وقار کراچی کے رہائشی نکلے۔
ڈیفنس میں واقع گھر پر صرف چوکیدار موجود ہے جس نے بتایا کہ مالک افضال احمد نے کسی کو بھی کچھ بتانے سے منع کیا ہے اور گھر میں اس وقت کوئی موجود نہیں ہے۔چوکیدار نے بتایا کہ وقار اور خرم کے والد افضال احمد فیملی کو لیکر یہاں سے چلے گئے ہیں، وقار اور خرم دونوں بیرون ملک ہیں جبکہ دونوں کافی عرصہ پہلے گھر آئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں