5 ارکان اسمبلی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خرم لغاری کا کہنا تھا ان کے ساتھ 5 دیگر ارکان اسمبلی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام ارکان پارٹی چھوڑنے کا اعلان باقاعدہ پریس کانفرنس میں کریں گے۔خرم لغاری نے پنجاب کابینہ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ پنجاب کابینہ میں شامل ہونے کا معیار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا ہمیں دکھایا کچھ اور گیا تھا ہوا کچھ اور ہے، ممکن ہے ہم اگلے تین سے چار روز میں اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں