اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، قومی اسمبلی کے اسپیکر اور سیکریٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا گیا۔ عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان نے اعتراضات عائد کیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں کوئی جلدی نہیں جو آج ہی سننا ضروری ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں