الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی ایم این اے کے پولیس گارڈ نے گولی چلادی، گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی )الیکشن کمیشن کے باہر پولیس اہلکار سے گولی چل گئی جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کے مطابق گولی پی ٹی آئی کے ایم این اے صالح محمد کے پولیس گارڈ سے چلی جس کے بعد اہلکار کو گرفتارکرلیا گیا۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دائر کردہ توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیدیا جس کے باعث سابق وزیراعظم عمران خان اب رکن قومی اسمبلی نہیں رہے ۔

جمعہ کو الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹسز میں ملوث رہے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔چاررکنی کمیٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے،ان کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران کی نااہلی کیلئے دائر کیا جانے والا توشہ خانہ ریفرنس حکمراں اتحاد کے 5 ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا جس پر 19ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں