الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق پولنگ 24دسمبر کو ہو گی۔تفصیلات کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 7نومبر سے 11نومبر تک جمع کروا سکیں گے، 14نومبر کو امیدواروں کے ناموں کی فہرست کر دی جائے گی، کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21 سے 23نومبر تک دائر کی جا سکیں گی،

امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 30نومبر تک واپس لے سکیں گے اور 30نومبر کو ہی امیدواروں کے ناموں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جا ئے گی، یکم دسمبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پولنگ 24دسمبر کو ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں