سوات، اسکول وین پر حملے میں سالے نے بہنوئی کو قتل کیا، ملزم گرفتار کر لیا ہے، آئی جی خیبر پختونخوا کی پریس کانفرنس

پشاور (پی این آئی) خیبر پختون خوا کے آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ سوات اور لوئر دیر میں ایک ہی دن اسکول وین اور بچوں پر فائرنگ کے واقعات دہشت گردی نہیں۔ معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ سوات میں اسکول وین ڈرائیور کا قتل غیرت کی بنیاد پر کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول وین پر حملے میں سالے نے بہنوئی کو قتل کیا، اسکول وین پر حملے کا ایک ملزم گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر 2 ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ معظم جاہ انصاری نے کہا کہ سوات میں بد امنی کی فضا بنی ہو ئی ہے،

بد امنی کے خلاف شہر میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کی 10 تاریخ کو اسکول وین پر فائرنگ کی گئی، اسکول وین کے ڈرائیور کے قتل کے بعد خوف میں اضافہ ہوا، اس حملے کو لوگوں نے دہشت گردی کا واقعہ تصور کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں