لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکاکےغیر قانونی احکامات ماننے سے انکار پر سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
خاور مانیکا کی شکایت پر سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ خاور مانیکا نے نادر چٹھہ کو کمشنر ساہیوال سے بھی ٹرانسفر کرا دیا تھا، بیوروکریسی کے سینئر جرنلسٹ قیصر کھوکھر کے مطابق سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ نے خاور مانیکا کے "غیر قانونی احکامات" ماننے سے انکار کر دیا تھا۔
— NAJAM (@najamwalikhan) October 13, 2022
سینئر صحافی اور اینکر نجم ولی خان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ خاور مانیکا کے احکامات نہ ماننے پر خاور مانیکا نے سیکرٹری فوڈ کی شکایت کی جس پر سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ اس سے قبل عثمان بزدار دور حکومت میں خاور مانیکا کو گارڈز سمیت روکنا پاکپتن پولیس کے سربراہ کو بھی مہنگا پڑگیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کا تبادلہ کردیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں