اعتزاز احسن کیخلاف پیپلزپارٹی کا انتہائی اقدام اٹھانے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے بانی رکن اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اور پارٹی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی اعتزاز احسن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کے حوالے سے آج ہی سفارشات پارٹی کے جنرل سیکرٹری کو بھجوائے گی۔

 

 

 

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹوکمیٹی کے آج اجلاس میں اعتزاز احسن کےبیانات کےخلاف قرارداد منظورکی جائے گی، انہیں پنجاب ایگزیکٹوکمیٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس بھی بھجوایا جائےگا۔رپورٹ کے مطابق اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ آصف زرداری کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں