اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے انتخابی مہم کے دوران مریم نواز کو جان سے مارنے کی دھمکی کی ویڈیو شیئر کردی۔طلال چوہدری نے ٹوئٹر پر فیصل آباد کے ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران مریم نواز کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کی ویڈیو شیئر کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نےپیغام میں لکھا کہ ’’فیصل آباد ضمنی الیکشن میں“مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی، اسکی ذمہ داری عمران خان پر ہے جو خود فیصل آباد NA108 سے امیدوار ہے۔شکست دیکھ کر اب دھمکیاں دی جا رہی ہیں، الیکشن کمیشن اور پولیس ایکشن لے ورنہ اپنی قیادت کی حفاظت کے لئے ہر حد تک جا سکتے ہیں
فیصل آباد ضمنی الیکشن میں“مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی”
اسکی ذمہ داری عمران خان پر ہے جو خود فیصل آباد NA108 سے امیدوار ہے۔شکست دیکھ کر اب دھمکیاں دی جا رہی ہیں
الیکشن کمیشن اور پولیس ایکشن لے ورنہ اپنی قیادت کی حفاظت کے لئے ہر حد تک جا سکتے ہیں@ECP_Pakistan@OfficialDPRPP pic.twitter.com/bu0IwOQHvy— Tallal Chaudry (@TallalPMLN) October 13, 2022
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں