عمران خان نے لانگ مارچ سے قبل ہی بڑی سیاسی وکٹ اڑا لی

کوئٹہ (پی این آئی)عمران خان نے لانگ مارچ سے قبل ہی بڑی سیاسی وکٹ اڑا لی ۔۔۔ عمران خان نے سیاسی محاذ پر نئی کامیابی حاصل کر لی ہے، بلوچستان سے خلجی قبائل کے نوجوان سربراہ نور خان خلجی نے عمران خان سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس ملاقات کے موقع پر اسد عمر اور سینیٹر شبلی فراز اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں