شہباز، شجاعت ملاقات، چوہدری شجاعت نے شہباز شریف کو کیا اہم مشورہ دے دیا؟

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں کیا مشورے دیئے ہیں۔ اس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت حسین نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے جس کے جواب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈار صاحب نے آ کر ڈالر کی قیمت کم کر دی ہے،

اب مہنگائی کم کرنے پر توجہ ہے۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ وزیرِ اعظم صاحب! ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں مگر عوام کو ریلیف دیں۔ صدر ق لیگ نے مطالبہ کیا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی لائیں، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کم کریں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری پر بھی چوہدری شجاعت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو اپنے مشوروں سے آگاہی دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں