اسلام آبادڈ(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر کے معاملے پر ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی، یہ آڈیو سائفر کے معاملے پر تیسری جبکہ آج ہونے والی دوسری آڈیو لیک ہے۔آڈیو میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے، سائفر کا بہت بڑا اثر پوری دنیا میں چلا گیا ہے۔عمران خان کی آواز میں کہا جارہا ہے کہ حکمت عملی یہ ہے کہ عوام تو ہمارے ساتھ لگ چکی ہے۔
لیک پر لیک!!عمران خان کی ایک اور آڈیولیک۔۔!!!
کسطرح لوگوں کےذہنوں کو ورغلاناہےاور میر جعفر میر صادق کاجھوٹا بیانیہ کسطرح لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے بنایا گیا؛ شیریں مزاری چین کیساتھ تعلقات کو خراب کرنے پر کیسے فخر کا اظہار کر رہی ہیں؛ اسٹیبلشمنٹ کو سازش کے تحت کیسے داغدار کیا گیا pic.twitter.com/2Vr5StZKmR
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) October 7, 2022
مبینہ آڈیو میں اسد عمر کہتے ہیں کہ ایک اور چیز ہے ہائنڈ سائٹ میں یہ جو ہم اب کررہےہیں ناں لیٹر والا، یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کردینا چاہیے تھا۔اس پر عمران خان نے کہا کہ اس لیٹر کا بہت بڑا یعنی جو ہم سوچ رہےہیں ناں، اس کا ساری دنیا کے اندر ایک اثر (امپیکٹ) چلا گیا ہے۔اس دوران شیریں مزاری کہتی ہیں کہ چائنیز نے آفیشل اسٹیٹمنٹ ایشو کی ہے، امریکہ کی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مذمت کرتےہیں۔اس پر عمران خان کہتے ہیں کہ حکمت عملی یہ ہے کہ پبلک ہمارے ساتھ بیٹھی ہے، اب پبلک کے پریشر سے ہم چاہتےہیں کہ اتوار کو اس طرح ہائٹ پر پریشر ہو جو بھی جائے اسمبلی میں ووٹ دینے کےلیے اس کے یعنی وہ برانڈڈ ہو لیکن جو آپ نے برینڈ کرنا ہے ناں، میر جعفر اورمیر صادق، آپ کو لوگوں کو اسپون فیڈ کرنا ہے، مائنڈز آل ریڈی فرٹائل گراؤ نڈبنی ہوئی ہے، اس وقت کہ ان کوآپ فیڈکریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں