ممبئی (پی این آئی) معروف اداکار، پروڈیوسر، ہدایتکار، گیت نگار اور پلے بیک گلوکار دھنوش اور اہلیہ ایشوریہ رجنی کانت نے طلاق کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔ ممبئی میڈیا رپورٹس کے مطابق علیحدگی کے اعلان کے 9 ماہ بعد اداکار دھنوش اور اُن کی اہلیہ، معروف تامل اداکار رجنی کانت کی بیٹی ایشویہ نے طلاق کا فیصلہ منسوخ کر کے پھر سے ایک ساتھ جینے مرنے کا ارادہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھنوش اور ایشوریہ، دونوں کے خاندانوں نے سُپر اسٹار رجنی کانت کی رہائش گاہ پر ایک ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں