میری پیدائش کی تاریخ 5 اکتوبر ہی ہے، پاسپورٹ پر غلطی سے 25 نومبر لکھی گئی ہے، عمران خان کا سالگرہ کی تقریب میں انکشاف

لاہور(آئی این پی )سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں 70 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا او ر بتایاکہ میری اصل سالگرہ کی تاریخ 5 اکتوبر ہی ہے، پاسپورٹ پر غلطی سے تاریخ پیدائش 25 نومبر لکھی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے لاہور میں 90 شارع قائد اعظم میں پارٹی رہنماں کے ہمراہ اپنی سالگرہ کاکیک کاٹا۔عمران خان نے کارکنوں کو ہیپی برتھ ڈے کے نعروں کے جواب میں بتایا کہ میری اصل سالگرہ کی تاریخ 5 اکتوبر ہی ہے، پاسپورٹ پر غلطی سے تاریخ پیدائش 25 نومبر لکھی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ انسان جب 70 سال کا ہوجائے تو اس کو اس کی سالگرہ یاد نہیں کرائی جاتی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں