ڈالرز رکھنے والوں کے لیے چونکادینے والی خبر ، اب نیا ریٹ کیا ہو گا ؟ اسحاق ڈار نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالرکی اصل قدر200 روپیسے کم ہے اور آئندہ دنوں میں ڈالر 200 روپیسے کم ہوجائے گا ،مجھے آئی ایم ایف کو ڈیل کرنا آتا ہے،کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈالرکی اس وقت جو قدر ہے وہ حقیقی نہیں ہے، امریکی کرنسی کی اصل قدر 200 روپے سے کم ہے، ڈالر کو اصل قیمت پر لانے کے لیے جامع حکمت عملی بنا رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہاکہ

نوازشریف کا علاج ہورہا ہے اور جیسے ہی نوازشریف کا علاج مکمل ہوگا وہ وطن واپس آئیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جس طرح مریم نواز شریف کو انصاف ملا ہے امید ہے نوازشریف کو بھی انصاف ملے گا ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل صرف عمران خان کی قسمت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہر بات کا جواب دے سکتا ہوں، یہ میری وارننگ کو سنجیدگی سے لیں ورنہ اس کے ساتھ پبلک میں جنگ ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان آپ وہیں ہیں ناں،

جو میرے دفتر کے باہر میرا انتظار کرتے تھے، اپنا منہ بند رکھیں اور اخلاق کے دائرے میں رہ کر بات کریں۔انہوں نے کہا کہ این آر او عمران خان نے اپنی فیملی کو دیا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین نے نے ڈیل کرکے مینار پاکستان سے خود کو لانچ کیا تھا۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان نے ڈیل کرکے الیکشن لڑا اور ڈیل کے تحت ہی نواز شریف حکومت کے خلاف دھرنا دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں