عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بعد اسلام آباد پولیس کا بڑا بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ان کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کیلئے جاری ہوئے ہیں۔اپنے وضاحتی بیان میں اسلام آباد پولیس نے کہا “چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا معاملہ۔ وارنٹ گرفتاری ایک قانونی عمل ہے۔

عمران خان پچھلی پیشی پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ان کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔”بیان میں مزید کہا گیا ہے “معزز عدالت عالیہ نے مقدمہ نمبر 407/22 سے دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔اس حکم کے بعد یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کیا گیاتھا۔ عمران خان نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی۔پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان مت دھریں۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں