رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف کیلئے پلاننگ کررہا ہوں، عمران خان نے وارننگ دیدی

کرک (آئی این پی) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک بیرونی سازش کے تحت چوروں اور ڈاکوئوں کو ہم پر مسلط کیا گیا،اب ہم سب کا فرض ہے کہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑیں ،غلام کی پرواز نہیں ہوتی صرف آزاد انسان اوپر جاتے ہیں،آزاد ملک ترقی کرتے ہیں جبکہ غلام صرف غلامی کرتے ہیں،

اتوار کو کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہسازش کا مطلب تھا کہ ان کٹھ پتلیوں کو اوپر بٹھا یا جائے،ان کی دولت اور بڑے بڑے محلات ملک سے باہر ہیں،جن لوگوں نے باہر سے سازش کرکے ان چوروں کو مسلط کیا انہیں پتہ ہے کہ یہ سارے حکم مانیں گے،یہی زرداری اور نواز شریف جب پاور میں تھے تو ملک میں 400ڈرون حملے ہوئے،ملک کے حکمران خاموش بیٹھے رہے ، ڈرون حملوں پر ایک بار بھی مذمت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا مقصد ملک میں مہنگائی ختم کرنا یا ترقی کرنا بالکل نہیں تھا،ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ انہوں نے این آر او لینا تھا،انہوں نے ماضی میں 10سال میں 100ارب کی کرپشن کی،شہبازشریف کی آڈیو لیک سامنے آئی ہے،مریم نواز کی سب سے بڑی کوالٹی یہ ہے کہ سچ نہیں بولاجاتا،مریم نواز نے اپنے داماد کیلئے بھارت سے پاور پلانٹ کی مشینری پاکستان میں امپورٹ کرانا تھی،آدھی مشینر ی آگئی جبکہ آدھی کیلئے سفارش کرا رہی ہے،مریم نواز کے دامادکی لند ن میں تو چھوڑو پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تھوڑی دیر صبر کرنا پڑتا ہے سچ سامنے آہی جاتا ہے،جب یہ اقتدار میں آئے تو ملک کے قرضے بڑھ گئے،مریم نواز موجودہ حکومت میں ناجائز کام کرارہی ہیں،ملک مقروض ہو گیا اور ان کا خاندان ارب پتی بن گیا،یہ ایسے لوگ ہیں کہ پیسوں کیلئے مظلوم کشمیریوں کی جانوں کو قربان کر سکتے ہیں،ہم نے ان کا مقابلہ کرنا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چوروں کی غلامی سے بہتر مرجاناہے ،میں ان کا مقابلہ کرونگا ، نوجوانوں نے میرے ساتھ چلنا ہے،نواز شریف اور شہباز شریف کے بیٹے باہر بھاگے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دونوں بیٹے کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کے شہری نہیں ہیں،اگر یہ کہیں گے کہ پاکستان کے شہری ہیں تو ان کو حساب دینا پڑے گا،یورپ لندن کا مہنگا ترین شہر ہے،جہاں لندن کے مہنگے علاقے میں رہتے ہیں وہاںتو برطانیہ کا وزیراعظم بھی نہیں رہ سکتا،جہاں یہ لوگ رہتے ہیں،حسن شریف لندن کے جس گھر میں رہتا ہے اس کی مالیت 10ارب روپے ہے،جب ان سے پوچھوپیسہ کہاں سے آیا تو کہتا ہے کہ یہ پاکستان کا شہری نہیں۔نواز شریف نے اتنا پیسہ بنایا ان کا ٹبر اتنا بڑا ہے کہ سب پیسے بنانے میں لگے ہوئے ہیں،مریم نواز کا داماد بھی پیسے بنانے میں لگا ہواہے،مریم کہتی ہے کہ میرے داماد کو بھی پیسے بنانے دو مشکل میں نہ ڈالو،اللہ نے حکم دیا کہ ظلم اور ناانصافی کے آگے کھڑے رہو۔انہوں نے کہا کہ میں حقیقی آزادی کی تحریک پورے پاکستان میں جارہا ہوں،جو سمجھتا ہے کہ چوروںکی غلامی قبول کرلیں گے ، اس غلط فہمی میں نہ رہو،25مئی کو پرامن احتجاج کیلئے اسلام آباد نکلے توانہوںنے ظلم اور تشدد کیا ،انہوں نے عورتوں اور بچوں کو حراساں کیا ، لوگوں کو جیلوں میں ڈالا گیا،اسلام آباد میں جس طرح شیلنگ کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی ،میں اب پوری قوم کو تیار کررہا ہوں،مجرم ، قاتل رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف کیلئے بھی پلاننگ کررہا ہوں۔سابق وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک آخری اور فیصلہ کن ہو گی،وہ معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے جہاں کمزور کو سزا اور طاقتورکو چھوڑا ہوجاتا ہے،ہم نے اپنے پائوں پر کھڑا ہونا ہے،شہباز شریف جس ممالک میں جاتا ہے کہتا ہے کہ مانگنے نہیں آیا لیکن مجبوری ہے،بھارت اور بنگلہ دیش جیسے ممالک ہم سے آگے نکل گئے،ہم نے کبھی آگے بڑھنا نہیں سیکھا،قوم خودداری سے کھڑی ہوتی ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی،بد قسمتی سے 30سال سے دوکرپٹ خاندان کرپشن کررہے ہیں،اقتدار میں آکر ذاتی فائدہ لینا کرپشن ہے،ان دو خاندانوں کو میرٹ کا پتہ ہی نہیں ہے،میرے کرکٹ کے 10سالہ دور میں کسی کھلاڑی سے میری میرٹ پر سیلیکشن کا پوچھ لو،شوکت خانم ہسپتال میرٹ پر ہے،کوئی بھی ملک میرٹ کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا ،مجھے تین وکٹیں نظر آرہی ہیں،ایک بیماری ہے وہ ہے زرداری ، شہباز شریف کو جہاں بوٹ نظر دیکھتا ہے تو پالش کرنا شروع کردیتا ہے،تیسری وکٹ مولانا فضل الرحمان کی ہے میں نے ان سوئنگ تیارکر رکھی ہے،فضل الرحمان نے اپنے بیٹے کو مواصلات دی جہاں زیادہ پیسہ بنتا ہے،انشاء اللہ ہم انہیں الیکشن کے ذریعے شکست سے دوچار کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close