یہ ایشو گلے پڑ جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیوٹیپ سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی۔آڈیو ٹیپ میں ایک شخص سے گفتگو میں مبینہ طور پرشہباز شریف کو بتایا جارہا ہےکہ مریم نواز اپنے داماد کیلئے بھارت سے پاور پلانٹ درآمد کرنے کا کہہ رہی ہیں۔اس پر مبینہ طورپر شہباز شریف جواب دیتے ہیں وہ ہمارے داماد ہیں، آپ ان کو ایشوز بتادیں۔

 

 

پلانٹ بھارت سےآدھا آگيا ہے، وہ مانتے ہیں کہ یہ ایشو گلے پڑ جائے گا، آپ ان سے بات کریں، میں ترکی سے واپس آؤں گا تو بلاکر انہیں سمجھا دوں گا۔اس پر دوسرا شخص شہباز شریف کو مشورہ دیتاہے کہ یہ کام اسحاق ڈار سے کروالیں تو شہباز شریف کہتے ہیں ٹھیک ہے ایسے کرلیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close