مجھے بائی پاس کرنے کی کوشش مت کرو، عمران خان اپنے ہی پارٹی رہنمائوں پر برس پڑے

اسلام آباد(پی این آئی) گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کورکمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کور کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کچھ ارکان پربرہم ہوئے اور انہیں پارٹی پارلیسی پر عمل پر زور دیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان نے بتایا کہ انہیں معلوم ہےکچھ لوگوں اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں، عمران خان نے تنبیہ کی کہ کوئی انہیں ‘بائی پاس’ کرنے کی کوشش نہ کرے۔

 

 

 

ذرائع نےیہ بھی بتایا کہ عمران خان نے کورکمیٹی ارکان کوپارٹی پالیسی کے مطابق ٹوئٹ کرنےکو کہا اور پارٹی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے شیریں مزاری کو نگراں بنا دیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ عمران خان نےکہا کہ جلد احتجاج کی کال دینے جا رہا ہوں، تمام تنطیمیں فعال چاہئیں، عمران خان نےکورکمیٹی ممبران کو احتجاج کے لیے فنانس کے بندوبست کا بھی کہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں