لاہور(پی این آئی)امریکی ڈالر کی بیرون ملک غیرقانونی منتقلی اورسٹے بازی روکنے کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ حساس اداروں نے بھی کارروائیاں تیز کر دیں۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور ایئرپورٹ ایجنسیوں نے ایئرپورٹس پر سختی شروع کردی ہے۔ ایئرپورٹس پر حساس اداروں کی مشکوک سامان اورافراد کی تلاشی کاعمل جاری ہے،مقصد ڈالر کی غیرقانونی طورپر منتقلی کے عمل کوروکنا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈالر کی مصنوعی طریقہ سے قلت پیدا کرنے والے سٹہ بازوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔د
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں