گرفتاری کا خدشہ، فواد چوہدری اور مراد سعید نے عدالت سے رجوع کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور مراد سعید نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ سے سے رجوع کرلیا ہے، پی ٹی آئی رہنمائوں نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پولیس اور ایف آئی اے کو مقدمات قائم کرنے اور گرفتار کرنے سے روکا جائے،دونوں رہنمائوں نے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ عدالت وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ کو ہمارے خلاف کارروائی سے روکیں اور چاروں صوبوں کی پولیس کو بھی ہراساں کرنے سیروکا جائے،

فواد چوہدری اور مراد سعید نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی وزیرداخلہ، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور چاروں صوبوں کےآئی جیز پولیس کو بھی فریق بناتے ہوئے استدعا کی کہ آج ہی درخواست سن کر ریلیف دیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں