یا اللہ خیر، ریموٹ کنٹرول دھماکہ، 5شہادتوں کی اطلاعات

سوات (پی این آئی) ریموٹ کنٹرول دھماکہ، 5شہادتوں کی اطلاعات۔۔۔ سوات میں کبل کے علاقے برہ بانڈئی کوٹکے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم حملے میں رکن امن کمیٹی ادریس خان سمیت 5 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔ڈی پی او زاہد مروت کے مطابق شہید افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں