کینیڈا ( پی این آئی ) گذشتہ روز ٹورنٹو میں انٹرنیشنل فلم فیسٹول منعقد ہوا جہاں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ’ واٹس لو گوٹ ٹوڈو وِد اِٹ‘ کا پریمئر بھی کیا گیا۔ہالی ووڈ پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ وہ سالوں پاکستان میں رہی ہیں اور آدھی پاکستانی ہیں، میرے دونوں بیٹے بھی آدھے پاکستانی ہیں۔
View this post on Instagram
جمائما نے مزید بتایا کہ ان کی فلم میں پاکستان کی ثقافت رسم و رواج اور مغربی کلچر کا امتزاج دکھایا گیا جو کہ بےحد دلچسپ ہے۔میری فلم کی کہانی پاکستان کے لوگوں اور وہاں کے کلچر سے متاثر ہے جن سے میں ملی۔قبل ازیں جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم واٹس لًو گاٹ ٹو ڈو وِد ا ٹ کا ٹریلر جاری کیا۔ابتدائی طور پر جمائما گولڈ اسمتھ نے یہ ٹریلر اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا۔جمائما گولڈ اسمتھ نے فلم ’واٹس لًو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ محبت میں رہنے سے بہتر ہے کہ محبت میں جیا جائے۔جمائما گولڈ اسمتھ کی ٹوئٹ کے مطابق اس فلم میں للی جیمز، شہزاد لطیف، شبانہ اعظمی، سجل علی، عاصم چوہدری اور ایما تھامسن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ فلم واٹس لًو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ آئندہ سال 27 جنوری 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔جمائما گولڈ اسٹمتھ نے اپنی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کیا ۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ اپنی آنے والی فلم ‘‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ’’ کے خصوصی شو کا اہتمام کر رہی ہیں جس کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دی جائے گی۔انہوں نے لکھا کہ فلم کے خصوصی شو کو 20 افراد دیکھ سکیں گے، فلم کی ریلیز سے قبل خصوصی شو کا مقصد پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہے۔جمائما نے کہا کہ ان کی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے دی جائے گی۔سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو فلم کی خصوصی اسکریننگ میں جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ ہوسٹ ہوں گی جبکہ پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ‘‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ’’ کی کاسٹ میں شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں