نسیم شاہ کی جانب سے اروشی روٹیلا سے لاتعلقی کے اظہار کے بعد اروشی بھی میدان میں آگئیں

ممبئی (پی این آئی )پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کے بعد بھارتی ماڈل گرل اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے لیے پوسٹ کی گئی ویڈیو سٹوری پر خاموشی توڑ دی۔یادرہے کہ نسیم شاہ کی جانب سے بھارتی ماڈل گرل اروشی کے لیے لاعلمی کا اظہار کیا گیا تھا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق اروشی کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹاگرام پوسٹ میں ان کا کہنا ہےکہ کچھ دن قبل میری ٹیم نے فینز کی ایڈیٹ کی گئی تمام خوبصورت ویڈیوز شیئر کیں جن کے بارے کسی کو علم نہیں تھا کہ ویڈیوز میں کون لوگ ہیں، میری میڈیا سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی کسی بھی قسم کی خبریں بنانے سے گریز کریں۔ یاد رہے کہ اروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے شیئر کی گئی ایڈیٹ شدہ ویڈیو کو انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیا جس سے بظاہر یہ تاثر جا رہا ہے کہ بھارتی اداکارہ بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ پر فریفتہ ہو گئی ہیں۔ بعد ازاں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران نسیم شاہ نے اروشی روٹیلا سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ مجھے نہیں پتا اروشی کون ہے، میں اپنے کھیل پر فوکس رکھتا ہوں، مجھے تو معاملے کا علم ہی نہیں اور فی الحال میرا ارادہ صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں