پاکستانیوں کیلئے اہم خبر ، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان ، اب قیمتیں کیا ؟ جانئے

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 74 اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 سے کم ہوکر 299 روپے پر آجائے گی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہوکر 311 روپے ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، مشکل صورت حال میں صبر و تحمل کے بے مثال مظاہرہ کیا ہے جس پر عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحران کے آغاز سے ہی اپنے وسائل سے تیل کی قیمتوں میں جس قدر ہوسکا کمی کی کوشش کی، عوام کو تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے ممکنہ حد تک ریلیف دیا ہے، حکومت نے ترقیاتی بجٹ، کفایت شعاری سے بچت کے ذریعے 129 ارب روپے استعمال کیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جو کمی آئے گی وہ من و عن عوام کو منتقل کررہے ہیں، معاشی استحکام برقرار رکھنے، مہنگائی میں مزید کمی کے لیے موثر اقدامات جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close