سیلاب سےبچنے والے عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئے،  ایک کلو آٹا 125 روپے میں فروخت کیا جانے لگا

اسلام آباد(پی این آئی) کوئٹہ میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، قیمت میں اضافے کے بعد ایک کلو آٹا 125 روپے میں فروخت کیا جانے لگا ۔دکان داروں کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث فلار ملز سے آٹا نہیں مل رہا، گاہکوں کو دو تین کلو سے زیادہ آٹا نہیں دیا جارہا۔اس وقت 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی ہے جو ایک ہفتہ قبل 1800روپے تھی۔دوسری جانب پتوکی میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا دوکانداروں نے من مرضی آٹا کے

ریٹ مقرر کر لئے بلیک میں آٹا مہںنگے داموں فروخت ہونے لگا تحصیل پتوکی انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلی شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب و چیف سیکرٹری پنجاب ،ڈی سی قصور فیاض احمد موہل سے فوری طورپر نوٹس لینے کا مطالبہ تحصیل پتوکی میں آٹا غائب ،ذخیرہ اندوزوں نے 490 والا دس کلو آٹے کا تھیلا 600 روپے اور بیس کلو آٹا ت?یلا 960 روپے کی بجائے 1600 روپے میں فروخت کرنا شروع کر دیا،دوکاندار وں نے سرکاری ریٹ پر آٹا دینے سے انکار کرتے ہوئے

بلیک میں فروخت کرنا شروع کردیا شہریوں کی چیخیں نکل گئیں اور تحصیل پتوکی انتظامیہ آرام کی نیند سو گئی شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی و چیف سی?رٹری پنجاب کامران علی افضل ،ڈی سی قصور فیاض احمد موہل سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹا کی بلیک میں فروخت و ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور عوام کو سرکاری و سستے نرخوں پر اچھی ?والٹی کا آٹا وافر مقدار میں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں