عمران خان کے سندھ کے دورے کا اعلان کر دیا گیا، کب روانہ ہوں گے؟

سکھر (پی این آئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 5 ستمبر سے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے دورہ سندھ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے بی ایڈ کالج شکارپور پھاٹک پر کیمپ لگانے کیلئے درخواست جمع کرا دی تھی ، عمران خان 5 ستمبرکو ریلیف کیمپ کا دورہ کریں گے۔ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما صوفی بابر نے میڈیا کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیمپ لگانے کی اجازت نہیں دی جارہی ، ایک روز قبل ڈی سی سکھر نے کیمپ لگانے کی اجازت دی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں