پاکستان شدید زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، ہلچل مچ گئی

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخواہ کے کئی اضلاع شدید زلزلے سے لرز گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور، چترال، مالاکنڈ اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

 

زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے رک جانے کے بعد بھی خوفزدہ لوگ کافی وقت تک گھروں اور عمارتوں کے باہر ہی موجود رہے۔ زلزلہ پیما مرکز کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 3 تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔ تاہم زلزلے کی گہرائی کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ یہاں واضح رہے کہ خیبرپختوںخواہ کا صوبہ کافی عرصے سے آئے دن زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔ خاص کر سوات ریجن میں آئے دن زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں، تاہم عمومی طور پر ان زلزلوں کی شدت خطرناک نہیں ہوتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں