عمران خان کا جلسہ، گجرات سروس موڑ کی 5 سال سے ٹوٹی سڑک 8 گھنٹے میں نئی بنا دی گئی

گجرات (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی جلسے سے خطاب کے لیےگجرات آمد سے قبل 5 سال سے ٹوٹ بھوٹ کا شکار گجرات سروس موڑ کی سڑک صرف 8 گھنٹوں میں بنا دی گئی۔گزشتہ روز پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے شہر گجرات میں جلسہ کیا جس سے چیئرمین تحریک انصاف سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا۔جلسے میں شرکت کے لیے عمران خان کو گجرات سروس موڑ کی سڑک سے جلسہ گاہ پہنچنا تھا لیکن 5 سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک مقامی انتظامیہ کے لیے درد سر تھی۔گجرات موڑ کی ٹوٹی سڑک جو 5 سالوں میں تیار نہ ہو سکی وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جلسہ گاہ پہنچنے کے لیے صرف 8 گھنٹوں میں تیار ہو گئی۔

یہ بات اہم ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں وزيراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی بھی موجود تھے۔جلسے سے خطاب کے دوران پرویز الہٰی نے عمران خان کو گجرات سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں